شادی بیاہ خصوصاً مہندی کی تقریب کے لیے ڈھول، باجا اور موسیقی کے دیگر آلات اور اُنہیں بجانے والے اہمیت رکھتے ہیں۔ اندرونِ لاہور کے ٹیکسالی گیٹ میں اونچا چیت رام روڈ ایسے تمام افراد کا جائے روزگار ہے جو گلے میں ایک سے دو یا تین ڈھول بیک وقت پہن کر لوگوں کو محظوظ کرنا جانتے ہیں۔ موسیقی کا پُرانا آلہ شہنائی بجانے والے بھی لاہور میں صرف اسی مرکز پر ملتے ہیں۔ بانسری، ستار، ہارمونیم یا کوئی بھی ساز بجانے والے یہاں دستیاب رہتے ہیں۔ ان فن کاروں کو انفرادی یا اجتماعی طور پر گروپ کی شکل میں لوگ اپنی تقریبات کے لیے بُک کراتے ہیں۔ یہاں موسیقی کے آلات بنانے اور اُن کی مرمت کرنے والے بھی بیٹھے ہیں۔ جدید دور کے اعتبار سے بُہت سی دُکانیں گٹار، ڈی جے سسٹم سمیت فنکشن کو یادگار بنانے کے لیے دیگر سہولیات کی بھی پیشکش کر رہے ہیں۔
لاہور: شادی بیاہ کی شان بڑھاتی میوزک اسٹریٹ

9
کچھ لوگ اپنی نوجوان نسل کو بھی اس فن کی تربیت دے رہے ہیں۔

10
یہاں موجود کاریگر اب کام کم ہونے کا شکوہ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔