رسائی کے لنکس

ترکیہ کی سو سالہ تاریخ کے اہم ترین انتخابات

ترکیہ میں صدارتی اور عام انتخابات کے لیے اتوار کو پولنگ ہو رہی ہے ۔ یہ انتخابات ترکیہ کی سو سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے شروع ہوا جب کے اس کے اختتام کے لیے شام پانچ بجے تک وقت مقرر تھا۔ اگر کوئی امیدوار پچاس فی صد سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوتا تو رواں ماہ ہی رن آف الیکشن ہوگا۔ انتخابات میں مقابلہ پیپلز الائنس اور نیشنل الائنس کے درمیان ہے۔ پیپلز الائنس میں ایردوان کی قدامت پسند اے کے پارٹی کے علاوہ ایم ایچ پی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں جب کہ نیشنل الائنس میں حزبِ اختلاف کی چھ جماعتوں کے علاوہ کمال کلیچ داراولو کی سیکولر ری پبلکن پیپلز پارٹی شامل ہے جس کی بنیاد ترکیہ کے بانی مصطفی کمام اتاترک نے رکھی تھی۔


XS
SM
MD
LG