پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسلمان اپنے مذہبی تہوار عید الفطر کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عید الفطر سے قبل بازاروں میں خریداروں کا رش ہے وہیں کئی بڑے شہروں میں کام کرنے والے افراد اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عید منانے کے لیے واپس اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ عید سے قبل روایتی پکوان و مٹھائیاں تیار کرنے کی بھی روایت ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والی مسلم برادری بدھ کو جوش و خروش کے ساتھ عید الفطر منائے گی۔
دنیا بھر میں عیدالفطر کی تیاریاں

9
غزہ میں بے گھر فلسطینی عید سے قبل روایتی میٹھا تیار کر رہے ہیں۔

10
ایران میں عید الفطر کی مناسبت سے چاکلیٹس فروخت کی جا رہی ہیں۔

11
سوڈان میں بھی شہری عیدالفطر کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

12
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے لوگ عیدالفطر منانے کے لیے اپنے آبائی شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔