پاکستان میں بقر عید کے موقع پر نماز عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، کرونا وائرس کے پیشِ نظر بعض مساجد میں سماجی فاصلے بھی برقرار رکھے گئے، لیکن کئی جگہوں پر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا۔ نماز عید کے بعد ملک بھر میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔