دنیا بھر میں ماہِ رمضان کے ختم ہونے پر عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مساجد، عید گاہوں اور میدانوں میں نمازِ عید روایتی انداز میں ادا کی گئی۔ تاہم نماز عید کے دوران کرونا وائرس کے پیش نظر ایک طرف نمازیوں نے ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھا۔ وہیں بیشتر اجتماعات میں سماجی دوری کی ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی۔
کرونا وائرس کے سائے میں عید کا تہوار

1
خانہ کعبہ میں ادا کی جانے والی نماز عید کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صفوں میں فاصلہ رکھا گیا۔ جب کہ مسجد الحرام میں محدود تعداد میں افراد کو نماز عید ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔

2
سعودی عرب میں کرونا وائرس کے سبب پانچ روز کے لیے مکمل کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

3
بوسنیا میں نماز عید کے دوران نمازیوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے تا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

4
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں نماز عید کے اجتماعات کھلی جگہوں پر منعقد کیے گئے تاہم کئی مقامات پر احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا۔