پاکستان میں منگل سے جامعات، کالجز اور اسکولوں میں نویں و دسویں جماعت میں تدریسی عمل بحال ہو گیا ہے۔ لگ بھگ چھ ماہ بعد طلبا و طالبات تعلیمی اداروں میں پہنچے تو داخلی دروازے پر ہی ان کے جسم کا درجہ حرارت چیک کیا گیا۔ درس گاہوں میں سماجی دوری اور ماسک پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد سات ستمبر کو مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے تحت 23 ستمبر سے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں تدریسی عمل شروع ہو گا جس کے بعد 30 ستمبر سے پرائمری اسکول کھولے جائیں گے۔
پاکستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے

1
چھ ماہ بعد طلبہ اسکول پہنچے تو مرکزی دروازے پر ہی ان کے جسم کا درجہ حرارت چیک کیا گیا۔

2
حکومتی ہدایات کے تحت درس گاہوں میں طلبہ کے درمیان سماجی دوری کو برقرار رکھا گیا ہے۔

3
اسکول کے اندر طلبہ کو ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔

4
اسکول آنے والے طلبہ قطار میں کھڑے ہو کر اپنے جسم کا درجہ حرارت چیک کراتے رہے جس کے بعد ہی انہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔