پاکستان کے مختلف شہروں میں منگل کی شام آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر میرپور میں ہوا جہاں درجنوں مکانات تباہ اور سڑکیں دھنس گئیں۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤ الدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد اس کے آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں زلزلے سے تباہی

1
میرپور میں زلزلے سے سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس سے ٹریفک کی روانی روک دی گئی۔ لوگ تباہ حال سڑک کو دیکھنے کے لیے اس کے کنارے پر کھڑے ہیں۔

2
میرپور کے قریب واقع ساہانگ ککری گاوں میں ایک شخص زلزلے سے تباہ ہوجانے والے مکان کے ملبے سے کارآمد چیزیں تلاش کررہا ہے

3
میر پور کے دیہی علاقے ساہانگ ککری میں لوگ تباہ حالات مکانات کا جائزہ لے رہے ہیں

4
میرپور کے دیہی علاقے میں زلزلے سے تباہی کا ایک اور منظر