امریکہ کی ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز کے سپر ڈوم اسٹیڈیم میں اتوار کو نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) کا فائنل 'سپر بول' منعقد ہوا۔ سپر بول میں فلاڈیلفیا ایگلز نے سابق فاتح کنساس سٹی چیفس کو شکست دی۔ این ایف ایل کے فائنل میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صاحب زادی ایوانکا ٹرمپ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر سپر بول دیکھا ہے۔ عام طور پر یہ روایت ہے کہ سپر بول پر صدر کا ریکارڈ شدہ بیان نشر ہوتا ہے۔