کیلی فورنیا سمیت امریکہ کی مختلف ریاستوں کو آبی ذخائر میں کمی کے باعث قحط سالی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مکئی، سویابین اور گندم سمیت دیگر فصلوں کو خطرات لاحق ہیں۔ امریکہ کی مجموعی زرعی پیداوار کا چوتھائی حصہ ریاست کیلی فورنیا سے آتا ہے۔
امریکہ میں خشک سالی کے خطرات

1
کیلی فورنیا میں 1500 کے قریب چھوٹے بڑے آبی ذخائر ہیں جن میں سے نصف کی سطح کم ہو رہی ہے۔

2
اوروول جھیل ریاست کیلی فورنیا کا دوسرا بڑا آبی ذخیرہ ہے جس میں پانی کی سطح کم ہو کر اس کی گنجائش کے 35 فی صد تک آ چکی ہے۔

3
جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے وہاں سیاحوں کے لیے چلنے والے کشتیاں بھی لنگر انداز کر دی گئی ہیں۔

4
پانی کی سطح کم ہونے سے اوورل جھیل پر سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔