امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے دو الزامات پر قراردادیں منظور کر لی ہیں۔ صدر کو ذاتی مفادات کے لیے طاقت کے بے جا استعمال اور اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ دوںوں الزامات پر بدھ کو ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ہوئی۔ ایوانِ نمائندگان نے دونوں الزامات پر اکثریتی ووٹوں سے مواخذے کی قراردادوں کی منظوری دی۔ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جنہیں اس کارروائی کا سامنا ہے۔
صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قراردادیں منظور

9
ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے خلاف منظور ہونے والی قرار دادوں کے حق اور مخالفت میں ووٹ دینے والے ارکان کے نام ڈیجیٹل بورڈ پر واضح نظر آ رہے تھے۔

10
ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران دارالحکومت واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ کئی دن سے جاری ہے۔

11
مواخذے کے حق میں قرار دادوں کی منظوری کے بعد وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر صدر ٹرمپ کے خلاف غیرقانونی دفعات منظور کیں جب کہ انہیں ریپبلکن کا ایک ووٹ بھی نہ مل سکا۔