امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے دو الزامات پر قراردادیں منظور کر لی ہیں۔ صدر کو ذاتی مفادات کے لیے طاقت کے بے جا استعمال اور اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ دوںوں الزامات پر بدھ کو ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ہوئی۔ ایوانِ نمائندگان نے دونوں الزامات پر اکثریتی ووٹوں سے مواخذے کی قراردادوں کی منظوری دی۔ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جنہیں اس کارروائی کا سامنا ہے۔
صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قراردادیں منظور

1
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایوان نمائندگان میں دی۔

2
صدر ٹرمپ کے خلاف طاقت کے ناجائز استعمال سے متعلق آرٹیکل ایک پر ایوانِ نمائندگان میں 230 ارکان نے حق میں جبکہ 197 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق آرٹیکل دو کی 198 کے مقابلے میں 229 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔

3
امریکہ کی 243 سالہ صدراتی تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے صدر ہیں جنہیں مواخذے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

4
قرار دادوں کی منظوری کے وقت ایوان نمائندگان میں ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔