رسائی کے لنکس

غزہ: بے گھر فلسطینیوں کے لیے خیمہ بستی قائم

اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ خالی کرنے کے حکم کے بعد لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سرگرم ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) نے خان یونس میں لگ بھگ 120 کیمپس لگائے ہیں جو ان بے گھر فلسطینیوں کا عارضی ٹھکانہ ہیں۔ کیمپ میں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر ٹینٹ میں رہنے پر مجبور ہوں گے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل حماس تنازع میں اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ساڑھے 12 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔


XS
SM
MD
LG