افغانستان میں زلزلے سے تباہی
افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں لگ بھگ ایک ہزار افراد ہلاک اور 1500 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ حکام ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ صوبہ پکتیکا اور خوست متاثر ہوا ہے جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

1
افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے لگ بھگ 1000 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

2
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

3
تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

4
زلزلے سے سب سے زیادہ صوبہ پکتیکا اور خوست متاثر ہوا ہے۔