پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1265 ہوگئی ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بری طرح متاثر ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ کئی علاقوں میں اگرچہ حکومت، فوج اور غیرسرکاری اداروں کی جانب سے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے مگر اب کئی اضلاع میں لوگ بے یارو مددگار سڑک کنارے موجود ہیں۔ سیلاب کی تازہ صورتِ حال دیکھیے ان تصاویر میں۔
سیلاب کی تباہ کاریاں، کئی روز بعد بھی لوگ بے یارو مددگار

1
سیلاب سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

2
سندھ کا ضلع شہداد کوٹ بھی بارشوں اور سیلاب سے تباہی کی داستان بیان کر رہا ہے۔

3
سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں لوگ سڑک کنارے پناہ لیے ہوئے ہیں۔

4
جن لوگوں کے پاس خیموں کی سہولت نہیں وہ عارضی طور پر گاڑیوں کے نیچے بیٹھ کر وقت گزار رہے ہیں۔