صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقے اِن دِنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کے باعث موٹر وے بند ہیں۔ جب کہ ریل گاڑیاں اور پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔
پنجاب کے بیشتر شہر دھند کی لپیٹ میں

9
ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے M-2 اسلام آباد سے لاہور کی جانب جانے والی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

10
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے کو دھند میں عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ مسافر گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں جی ٹی روڈ سے بھیجا جا رہا ہے۔