بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات تو تھم گئے ہیں لیکن ہنگاموں کے دوران ہونے والی تباہی کے آثار شہر میں جگہ جگہ دکھائی دے رہے ہیں۔ دہلی کے مکین کشیدگی کے باعث اب بھی خوف زدہ اور پریشان ہیں۔
فسادات کے بعد نئی دہلی میں راکھ ہی راکھ

1
دہلی کی ایک کار پارکنگ کا منظر، جہاں کھڑی تمام گاڑیوں کو مشتعل افراد نے نذر آتش کر دیا تھا۔

2
کچھ خواتین دہلی کی ایک سڑک سے گزر رہی ہیں جہاں جلی ہوئی موٹر سائیکلوں کا ملبہ پڑا ہے۔

3
ایک جلی ہوئی گاڑی کا اندرونی منظر۔

4
فسادات کے دوران مارے جانے والے مدثر خان نامی شخص کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ دہلی کے ہنگاموں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہو چکی ہے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔