نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نظامِ زندگی متاثر ہو گیا ہے۔ شہر میں جمعے سے شروع ہونے والی بارشیں تا حال جاری ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ مختلف حادثات و واقعات میں اب تک چار افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ آکلینڈ کے اسکولوں کو سات فروری تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ: طوفانی بارشوں کے بعد آکلینڈ میں نظامِ زندگی متاثر

5
بارشوں کے سبب ہونے والے مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

6
محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

7
بارشوں سے متاثرہ آبادی میں بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

8
آکلینڈ میں جنوری کے مہینے میں ہونے والی اوسط بارشوں سے آٹھ گنا زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔