۔
جبڑے اور پسلیاں توڑ دینے والا روایتی افریقی کھیل
'ڈیمبے' مشرقی افریقہ میں بسنے والے ہاؤسا قبیلے کے افراد کا روایتی کھیل ہے، جسے قدیم زمانے کا مارشل آرٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کھیل میں ہاتھوں پر رسیاں باندھ کر مخالف کھلاڑی کو پیٹا جاتا ہے۔ اس خطرناک کھیل کے دوران اکثر کھلاڑیوں کے جبڑے اور پسلیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔

1
یہ کھیل نائجیریا کے ہاؤسا قبیلے کے افراد ثقافتی طور پر کھیلتے آئے ہیں۔ لیکن اب یہ کھیل افریقہ کے جنوبی حصوں تک پھیل گیا ہے اور باقاعدہ ایک میلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

2
مختلف دیہاتوں سے آئے کھلاڑی، جنہیں ذات کے اعتبار سے 'قصائی' سمجھا جاتا ہے، وہ اس کھیل میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ قصائی وہ لوگ ہوتے ہیں جو مذہبی طور پر جانوروں کو ذبح کرتے ہیں۔

3
اس مقابلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنے ہاتھ پر رسیاں باندھ کر اس پر شیشے کے باریک ٹکڑوں کی پرت چڑھاتے ہیں۔

4
کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنے مخالف کو چت کرنے کے لیے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہیں۔ مخالف کو چت کرنے کے لیے مکّوں کے علاوہ لاتوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔