بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع ڈل جھیل شدید برف باری اور درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ہو جانے کے سبب جم گئی ہے۔ شدید برف باری کے باعث جھیل کے کنارے سبزیوں کی فصل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
کشمیر: برفباری نے ڈل جھیل کو بھی جما دیا

1
ڈل جھیل کے اطراف پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی برف کی حکمرانی ہے جب کہ ایک کشتی جھیل کے برفیلے پانی میں رواں دواں ہے۔

2
سخت موسم کی وجہ سے جھیل میں چلنے والی کشتیوں کی تعداد میں کمی آ جاتی ہے۔ برف باری کے موسم میں صرف کاشت کار ہی یہ کشتیاں استعمال کرتے ہیں۔

3
ڈل جھیل کی جانب جانے والی چھوٹی سڑکیں بھی ان دنوں برف کی موٹی موٹی تہوں سے ڈھکی ہیں۔ برف کے سبب گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوتا ہے اس لیے لوگ ان سڑکوں پر پیدل سفر کرتے ہیں۔

4
جن دنوں ڈل جھیل پر برف کی تہیں جم جاتی ہیں کاشت کاروں کے لیے جھیل کے کنارے کھیتوں سے سبزیاں نکالنا بہت دشوار ہو جاتا ہے۔