ترکیہ اور شام میں پیر کی شب آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ امریکہ، اسرائیل، روس، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک ترکیہ اور شام میں امدادی سامان اور اپنی ٹیمیں بھیج رہے ہیں۔ سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے اب تک چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔
زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام میں امدادی کارروائیاں

1
ترکیہ میں زلزلے کے بعد بے گھر افراد لے لیے شیلٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔

2
زلزلے کے باعث سینکڑوں شہری گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔

3
کئی متاثرین نے شاپنگ مالز، اسٹیڈیمز، مساجد اور کمیونٹی سینٹروں میں پناہ لی۔

4
زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔