امریکہ میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد سختی سے احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے جانے والے سخت اقدامات کے باعث کئی امریکی شہر ویران دکھائی دے رہے ہیں اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
امریکہ میں کرونا وائرس، عوامی مقامات سنسان

1
نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد لوگوں نے گھروں سے بلا ضرورت نکلنا بند کردیا ہے۔ صرف اشیائے خور و نوش کی خریداری کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں۔ خریدار سامان ذخیرہ کرنے کرنے پر بھی زور دے رہے ہیں جس کے باعث اسٹورز پر سامان کم ہے۔

2
کرونا وائرس کے خوف سے لوگوں نے سیلون جانا بھی بند کیا ہوا ہے۔

3
نیو یارک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد متعدد افراد احتیاطی تدابیر کے طور پر کسی بھی سطح کو ٹشو پیپر کے بغیر چھونے سے گریز کر رہے ہیں۔

4
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلانٹا میں بیماریوں کی روک تھام کے ادارے 'سی ڈی سی' کا بھی دورہ کیا ہے۔ ان کے ہمراہ جارجیا کے گورنر برائن کیمپ سمیت کئی اہم عہدے دار بھی موجود تھے۔