بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات کے نئے ریکارڈز بن رہے ہیں۔ مریضوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کے بعد اسپتالوں پر دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
بھارت میں کرونا سے اموات، شمشان گھاٹوں میں رش

1
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی اجتماعی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد شمشان گھاٹ میں چتائیں جل رہی ہیں۔

2
کرونا سے مرنے والے کو گھروں میں بھی زیادہ دیر تک نہیں رکھا جا سکتا اس لیے لوگ جلد از جلد آخری رسومات ادا کر دینا چاہتے ہیں۔

3
کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے باعث دہلی سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور اسپتالوں میں بستر دستیاب نہیں ہیں۔

4
وبا سے ہونے والی اموات کے باعث اسپتالوں کے مردہ خانوں میں بھی گنجائش باقی نہیں رہی۔