بہار کا موسم آتے ہی لاہور کی سڑکوں پر لگے پودے رنگ برنگے پھولوں سے سج گئے ہیں۔ لیکن ان پھولوں کی خوشبوؤں کو محسوس کرنے والا کوئی نہیں۔ کرونا وائرس کے باعث سب اپنے گھروں میں قید ہیں اور لاہور کی سڑکوں پر سناٹا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ یہ پھول بھی اداس ہیں اور اپنی دیکھ بھال کرنے والوں کی راہ تک رہے ہیں۔
کرونا وائرس سے موسم بہار کے پھول بھی اداس

1
شہر لاہور میں بہار کی آمد کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی پنیریاں اب پھول دار پودے بن چکی ہیں۔ مگر ان رنگ برنگے پھولوں اور بل کھاتی نازک ٹہنیوں کو سنوارنے اور گرمی کی بڑھتی شدت میں پانی کا چھڑکاؤ کرنے والا کوئی نہیں۔

2
شہرِ لاہور میں واقع مین بلیوارڈ پر سڑک کنارے پھول دار پودے لگائے گئے ہیں۔

3
لاہور کے مال روڈ پر لگائے گئے گملوں میں بہار کے رنگ عروج پر ہیں۔

4
لاہور کی میاں میر نہر پر رکھے گئے گملوں میں رنگ برنگے پھول کِھل چکے ہیں۔ جن کے درمیان میں انڈر پاس دیکھا جا سکتا ہے۔