انگلینڈ میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2022 پیر کو اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ گیارہ روز تک جاری رہنے والے ایونٹ کا اختتام بھی شاندار آتش بازی اور متعدد پرفارمنسز کے ذریعے ہوا۔ اختتامی تقریب میں آسٹریلیا کے شہر وکٹوریہ کو اگلے کامن ویلتھ گیمز کی باقاعدہ میزبانی سونپی گئی۔ ایونٹ میں آسٹریلیا 178 میڈلز کے ساتھ سرِ فہرست رہا جب کہ میزبان انگلینڈ 176 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا 92 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
کامن ویلتھ گیمز 2022 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

5
کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں فن کاروں کا ثقافتی رقص۔

6
گلوکار اوزی اوزبورن کی پرفارمنس کی وقت اسٹیج جگمگا اٹھا۔

7
اختتامی تقریب میں آسٹریلیا کے شہر وکٹوریہ کو اگلے کامن ویلتھ گیمز کی باقاعدہ میزبانی سونپی گئی۔

8
تقریب میں شائقین کی بڑی تعداد میں موجودگی نے چار چاند لگا دیے۔