ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل پر توجّہ دلانے کی غرض سے پیر کی صبح امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں درجنوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہروں کے باعث کہ شہر کے بیشتر چوراہوں پر ٹریفک بلاک ہو گیا۔
واشنگٹن: ماحولیاتی مسائل پر توجّہ دلانے کے لیے مظاہرے

5
ماحولیاتی مسائل پر توجّہ دلانے کی غرض سے واشنگٹن کے کنیکٹیکٹ ایونیو پر بھی مظاہرہ کیا گیا۔

8
مظاہروں کے دوران امریکی دارالحکومت کی اہم عمارتوں میں اور مرکزی شاہراہوں پر معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں۔

9
مظاہرین ایک کشتی کے گرد ہاتھوں کی زنجیر بنائے ہوئے ہیں جس کا مقصد ٹریفک کی روانی معطل کرنا تھا۔

10
ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ دلانے کے لیے گزشتہ جمعے کو دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ واشنگٹن میں پیر کو ہونے والا یہ مظاہرہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔