ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف برطانیہ، امریکہ، فرانس, آسٹریا، آسٹریلیا، اسپین، نیوزی لینڈ اور جرمنی سمیت دیگر ملکوں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ جن میں شریک سیکڑوں مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 2025 تک خاطر خواہ کمی لائی جائے۔
دنیا کے کئی شہروں میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرے

1
مختلف ملکوں میں یہ مظاہرے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف کام کرنے والی ایک تنظیم ’ایکسٹنکشن ریبیلین‘ کے تحت کیے گئے۔ یہ تنظیم ماضی میں بھی ماحولیات سے متعلق مسائل پر توجہ دلانے کے لیے کئی مظاہرے کر چکی ہے

2
پیر کو لندن کے ٹرافلگر اسکوائر پر مظاہرین جمع ہوئے اور مرکزی سڑکیں اور پل بلاک کردیے۔ مظاہرین نے احتجاجی بینرز اٹھا کر بکنگھم پیلیس کی طرف بھی مارچ کیا

3
لندن پولیس نے مظاہرین کو خبردار کیا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ لیکن اس کے باوجود سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا

4
لندن پولیس نے سڑکیں اور راستے بند کرنے کے الزام میں 276 مظاہرین کو گرفتار کر لیا