نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نمازِ جمعہ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 40 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر مائیک بش نے کہا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کے شبہے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں تین مرد اور ایک خاتون ہے۔
تصاویر: کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ

1
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرائسٹ چرچ کے مرکزی علاقے میں واقع النور مسجد میں کی گئی۔ پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ کرائسٹ چرچ کے نواحی علاقے لِن وڈ کی مسجد میں پیش آیا۔

2
واقعے کے بعد سے کرائسٹ چرچ میں سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور شہر کی سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری گشت کر رہی ہے۔ پولیس نے شہر کے تمام اسکول اور سرکاری عمارتیں خالی کرالی ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

3
فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار مسجد میں موجود نمازیوں اور عینی شاہدین کو مسجد سے لے جا رہے ہیں۔

4
کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد شہر کے مسلمان بڑی تعداد میں مسجد کے نزدیک جمع ہوگئے اور اپنے عزیزوں کی خیریت معلوم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔