پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری نے موسم کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختوںخوا کے کئی شہروں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کوئٹہ اور زیارت میں بھی برف باری ہوئی ہے۔ دیکھیے یہ پکچر گیلری۔۔
پاکستان: مختلف شہروں میں بارشیں اور برف باری

1
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ سمیت گردو نواح میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

2
برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

3
چمن بارڈر پر برف باری کے باعث آمد و رفت بھی متاثر ہو گئی ہے۔

4
پاکستان کے شہر کراچی میں جمعے سے تیز ہواؤں کا راج ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔