بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
کینیڈا کی پارلیمنٹ میں فائرنگ

5
وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ شوٹنگ کے اس واقعے کے مقام سے باہر جا چکے ہیں، اور یہ کہ، وہ ’محفوظ‘ ہیں

6
موقعے پر موجود نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ جائے واردات پر پولیس اس طرح متحرک ہے جیسے اُسے اس بات کا علم ہو کہ مسلح افراد کی تعداد ایک سے زیادہ ہے

7
کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے

8
ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی