رسائی کے لنکس

کیلی فورنیا: برف کے ڈھیر، اسکیئنگ کی موج تھم گئی


کیلی فورنیا کے پہاڑوں پر مسلسل چار روز سے جاری برف باری کے نتیجے میں اسکیئنگ کے شوقین پریشان ہیں۔

'پریزیڈنٹس ڈے' اختتام ہفتہ ہونے والے مقابلے رک گئے ہیں، چونکہ اندازوں سے زیادہ برف باری کے بعد برف کے ڈھیر ہٹانا ممکن نہیں۔

مشہور ٹاہو جھیل کی جانب جانے والے متعدد راستے بند کردیے گئے ہیں، جس میں تقریباً 70 میل (110کلومیٹر) کی انٹر اسٹیٹ شاہراہ 80 شامل ہے، جو کیلی فورنیا کے شہر کولفیکس سے نیواڈا کی ریاست کی طرف جاتی ہے۔

اونچی سطح والےسیرا نیواڈا کے علاقے کی جانب سفر کے لیے 'ٹائر چینز' کی ضرورت ہے۔

ٹاہو جھیل ٹیلی ویژن کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر، کیون کوپر نے بتایا ہے کہ ''منجھے ہوئے اسکیئر پہاڑ پر جانے کے لیے سر کی بازی لگانے پر تیار ہیں۔ تاہم، اس وقت تمام سڑکیں خطرناک تر ہوگئی ہیں''۔

کئی فٹ برف

پیش گوئی کی گئی تھی کہ برفانی طوفان سے علاقے میں تین سے چھ فٹ (ایک سے دو میٹر) برف پڑے گی۔ اسکیئنگ کے چند مقامات سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات سے اب تک تین فٹ (ایک میٹر) برف باری ہوچکی ہے۔

اب حکام نے برفانی سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے، جب کہ 'لیک ٹاہو' کے علاقے میں اتوار تک شدید برف باری اور تیز طوفان متوقع ہے۔

اوکلینڈ سے تعلق رکھنے والی اورا کامپا اور ان کے شوہر چاہتے تھے کہ سیزن کے پاس سے استفادہ کرتے ہوئےالپائن کےصحت افزا مقام کی طرف جایا جائے.

لیکن گذشتہ ہفتے برف سے ڈھکی سڑک پر سفر ممکن نہیں تھا، اور اُنھوں نے جانے کا خیال ترک کر دیا۔

XS
SM
MD
LG