برطانیہ میں جمعرات کو ہونے والے ریفرنڈم میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد لوگوں کی اکثریت نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔جمعہ کو سامنے آنے والے نتائج کے مطابق علیحدگی کے حق میں 51.89 فیصد ووٹ آئے جب کہ یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں دیے گئے ووٹ کی شرح 48 فیصد قریب رہی۔
برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے حامی کامیاب

9
برطانیہ میں یہ ریفرنڈم یورپین یونین میں رہنے کے حق میں اور مخالفت کرنے والی مہموں کے درمیان چار ماہ کی تند و تیز بحث کے بعد منعقد کیا گیا۔

10
برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔