شام کا اہم تجارتی مرکز اور گنجان آباد شہر حلب میں گذشتہ کئی مہینوں سے سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں اور ہزاروں شہری جان بچانے کے لیے محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں۔ ایک تازہ ترین حملے میں حلب کا ایک معروف چوک گولا باری کا نشانہ بنا
حلب کے گنجان آباد علاقے میں بمباری

1
حلب کے معروف چوراہے سعداللہ جابری سے گہرے دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں

2
دھماکے کے بعد عمارتوں کا ملبہ دکھائی دے رہاہے

3
بمباری کے بعد علاقہ تباہی کا منظر پیش کررہاہے

4
بمباری کا نشانہ بننے والے ایک شخص کو امدادی کارکن اٹھارہے ہیں