پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں منگل کی صبح ہونے والے دھماکے میں کئی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں موجود افراد درس و تدریس میں مصروف تھے۔
پشاور کی مسجد میں دھماکا

5
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سے متعلق سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول کا تھا۔

6
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درس کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر مسجد کے احاطے میں ایک بیگ رکھ کر چلا گیا تھا جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔

7
مقامی میڈیا میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

8
پشاور کے جس مدرسے میں دھماکہ ہوا ہے اس کا نام جامعہ زبیریہ بتایا جاتا ہے۔