امریکہ پر 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کے 23 برس مکمل ہونے پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ نیویارک میں نائن الیون میموریل پر بھی ایک تقریب ہوئی جس میں حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں، امدادی کارکنان اور اہلکاروں کے لواحقین اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن، نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس، سابق صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کے امیدوار جے ڈی وینس بھی شریک ہوئے۔
نائن الیون میموریل تقریب: صدر بائیڈن اور ٹرمپ کی شرکت

9
نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر امریکی پرچم اور پھول رکھے گئے۔

10
پینٹاگان میں نائن الیون کی یادگاری تقریب میں جذباتی مناظر بھی دیکھے گئے۔