امریکہ کے 46 ویں صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ بدھ کو کیپٹل کمپلیکس میں حلف برداری کی تقریب کرونا وائرس کے باعث محدود رکھی گئی جس میں کانگریس ارکان کے علاوہ سابق صدور اور دیگر شخصیات سے شرکت کی۔ تقریب میں فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور بعدازاں آتش بازی بھی کی گئی۔
وائٹ ہاؤس کے نئے مکین کا استقبال

13
صدر بائیڈن لنکن میموریل کے مقام پر منعقدہ تقریب 'سلبریٹنگ امریکہ' کے موقع پر خطاب کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

14
سلیبریٹنگ امریکہ تقریب میں صدر بائیڈن کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔

15
صدر بائیڈن نے حلف برداری کی تقریب کے بعد اوول آفس میں اپنی صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں اور پہلے ہی روز انہوں نے 17 ایگزیکٹو آرڈرز بھی جاری کیے ہیں۔