واشنگٹن —
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ اِس بات کا خواہاں ہے کہ بنگلہ دیش مزدوروں کے روزگار کے پیشہ وارانہ معیار میں بہتری لائے۔
اِس سے قبل، عمارت مہندم ہونے کے ایک واقعے میں ملبوسات تیار کرنے والے سینکڑوں کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔
کیری نے جمعے کے روز بنگلہ دیش کی وزیر خارجہ دیپو مونی سے ملاقات میں تین ہفتے قبل رانا پلازا کے حادثے پر اظہارِ افسوس کیا، جس میں 1،120 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب گارمینٹ کے سینکڑوں کارخانے دوبارہ کھل چکے ہیں، جِن پر کچھ روز تک تالے پڑے رہے۔
بنگلہ دیش کے گارمینٹ تیار کنندگان اور برآمد کنندگان کی تنظیم نے کارخانے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔