رسائی کے لنکس

پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ تاریخ کی پہلی شکست

بنگلہ دیش نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دی ہے۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسری اننگز میں 146 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں کامیابی کے لیے درکار 30 رنز کا ہدف باآسانی ساتویں اوور میں بنا کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 448 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں بنگلہ دیش 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے لیے صرف 30 رنز درکار تھے ۔


XS
SM
MD
LG