دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن پر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں ’عورت مارچ‘ کا انعقاد کرتی ہیں جب کہ مذہبی جماعتوں نے ریلیوں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر خواتین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر خواتین کے حقوق سے متعلق نعرے درج تھے۔ مارچ میں خواتین کے ساتھ مردوں نے بھی شرکت کی۔
عالمی یومِ خواتین پر پاکستان میں 'عورت مارچ'

13
کراچی میں عورت مارچ میں خصوصی اسٹیج بھی بنایا گیا تھا۔

14
کراچی میں عورت مارچ میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

15
مارچ میں شریک خواتین نے مختلف جملوں والے کتبے تھامے ہوئے تھے۔

16
بعض کتبوں پر خواتین کی تعلیم کی اہمیت سے متعلق جملے درج تھے۔