دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن پر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں ’عورت مارچ‘ کا انعقاد کرتی ہیں جب کہ مذہبی جماعتوں نے ریلیوں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر خواتین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر خواتین کے حقوق سے متعلق نعرے درج تھے۔ مارچ میں خواتین کے ساتھ مردوں نے بھی شرکت کی۔
عالمی یومِ خواتین پر پاکستان میں 'عورت مارچ'

5
مارچ میں گھریلو خواتین پر تشدد کے خلاف بھی آواز بلند کی گئی۔

6
عورت مارچ میں شریک مرد بھی خواتین کے حقوق کے کتبے تھامے ہوئے تھے۔

7
عورت مارچ کے شرکا خواتین کے اتحاد اور حقوق دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

8
اسلام آباد میں عالمی یومِ خواتین پر جماعتِ اسلامی کی کارکنان نے خواتین واک منقعد کی۔