دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے: وفاقی وزیرِ داخلہ
پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے ماسٹر مائنڈز کو تلاش کر کے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔