ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منگل کو میسی کی قیادت میں فاتح ٹیم نے شائقین کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔ قومی ٹیم بذریعہ بس بیونس آئرس کی تاریخی یادگار اوبلیسک پہنچی جہاں لاکھوں مداحوں نے اس پریڈ میں حصہ لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس موقع پر لگ بھگ 40 لاکھ افراد موجود تھے۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اس پریڈ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے کا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس دورانیے کو کم کرکے کھلاڑیوں کو واپس ہیلی کاپٹر کے ذریعے جانا پڑا۔
ارجنٹائن: ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے ساتھ مداحوں کی پریڈ

5
مقامی میڈیا کے مطابق اس موقع پر تقریباً 40 لاکھ افراد موجود تھے۔

6
ارجنٹائن کا جھنڈا لیے ہوئے شائقینِ فٹ بال نے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

7
پریڈ کا دورانیہ کم کر کے کھلاڑیوں کو واپس ہیلی کاپٹر کے ذریعے جانا پڑا۔

8
کھلاڑی جس بس کی جھت پر سوار تھے مداحوں نے اسے مسلسل گھیر رکھا تھا۔