پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی اندرون علاقے بھاٹی گیٹ میں ایک دکان ایسی بھی ہے جہاں نوادرات فروخت کیے جاتے ہیں۔ اس دکان میں موجود تاریخی نوادرات کی قیمتیں کیا ہیں اور اس دکان کے مالک نور محمد یہ نوادرات کہاں سے حاصل کرتے ہیں۔ جانتے ہیں اس فوٹو گیلری میں۔
تاریخی نوادرات فروخت کرنے والی انوکھی دکان

13
نور محمد کے مطابق دکان میں دستیاب نوادرات کی اکثریت اندرونِ لاہور کے مکینوں نے فروخت کی ہیں۔ جو کہ بوجہ معاشی حالات یہ نوادرات فروخت کر دیتے ہیں۔

14
دکان میں مختلف تاریخی ادوار سے تعلق رکھنے والی مورتیاں بھی موجود ہیں۔ جو کہ اپنی اصلی حالت میں ہیں۔

15
نور محمد کے بقول ان کے فروخت کیے جانے والے نوادرات میں سے کئی نوادرات کی قیمت لاکھوں میں بھی تھی، ایسے نوادرات زیادہ تر دوسرے ممالک کے سفارت کاروں نے خریدے۔