پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی اندرون علاقے بھاٹی گیٹ میں ایک دکان ایسی بھی ہے جہاں نوادرات فروخت کیے جاتے ہیں۔ اس دکان میں موجود تاریخی نوادرات کی قیمتیں کیا ہیں اور اس دکان کے مالک نور محمد یہ نوادرات کہاں سے حاصل کرتے ہیں۔ جانتے ہیں اس فوٹو گیلری میں۔
تاریخی نوادرات فروخت کرنے والی انوکھی دکان

5
دکان میں ملتان کی کشیدہ کاری والے ڈیکوریشن پیسز بھی موجود ہیں جو کہ قدیم نہ ہونے کے باوجود شوقین افراد کی دلچسپی کا سبب بنتے ہیں۔

6
دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ پہلے تو وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پھر کر یہ نوادرات اکٹھے کیا کرتے تھے۔ تاہم اب لوگوں کو ان کی اس دکان کا پتا چل گیا ہے۔ لہٰذا لوگ یہاں آ کر ہی چیزیں فروخت کر جاتے ہیں۔

7
دکان پر خریداری کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق لاہور کے پوش علاقوں سے ہوتا ہے۔ تاہم نور محمد کے بقول گزشتہ دو برسوں سے کاروبار میں شدید مندی ہے۔

8
دکان میں گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی فروخت کے لیے موجود ہیں۔ جو کہ مالکان ان کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے یہاں فروخت کر جاتے ہیں۔