رسائی کے لنکس

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے خلاف احتجاج جاری

آج دوسرے روز بھی، اتوار کو وائٹ ہائوس کے سامنے سینکڑوں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جو نعرے لگا رہے تھے، اُن میں: 'نفرت نہیں، خوف نہیں، مہاجرین کو یہاں خوش آمدید کیا جاتا ہے' شامل تھا۔ فوٹوز: ثاقب الاسلام/تنزیل رحمٰن

امریکہ کے مختلف شہروں میں اتوار کے روز دوسرے دِن بھی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلمان اکثریتی ملکوں کے مسافروں پر لگائی گئی پابندی کے خلاف مظاہرے جاری رہے۔ وائٹ ہائوس کے سامنے اتوار کے روز سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا۔
مظاہرین جو نعرے لگا رہے تھے، اُن میں: 'نفرت نہیں، خوف نہیں، مہاجرین کو یہاں خوش آمدید کیا جاتا ہے' شامل تھا۔
مظاہرین ٹرمپ کے انتظامی حکم نامے کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے، جس اقدام کی رو سے کم از کم 120 دِنوں تک امریکہ آمد پر بندش ہوگی۔ حکم نامے میں ایران، لیبیا، صومالیہ، عراق، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر 90 دِن؛ جب کہ شام کے شہریوں پر غیر معینہ مدت تک بندش لگائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG