جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضاکار آزادی مارچ میں آگے آگے دکھائی دے رہے ہیں۔ مارچ کی سیکیورٹی سمیت دیگر کئی انتظامی امور انصار الاسلام کے رضاکاروں کے سپرد ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت نے انصار الاسلام پر پابندی عائد کی تھی جسے جے یو آئی (ف) نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
انصار الاسلام کے رضاکار 'آزادی مارچ' میں آگے آگے

1
جمعیت علماء اسلام کے آئین کی شق نمبر 26 کے مطابق، ہر مسلمان جو نماز اور روزے کا پابند ہو وہ انصار الاسلام کا رکن بن سکتا ہے۔

2
جمعیت علماء اسلام کے مطابق جے یو آئی (ف) کے آئین میں انصار الاسلام کے نام سے باقاعدہ ایک شعبہ ہے جس کا کام فقط انتظام و انصرام کی ذمہ داریاں نبھانا ہے۔

3
یہ تنظیم جے یو آئی (ف) کے ماتحت ہے اور اس کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔

4
ان کا بنیادی کام جمعیت علماء اسلام کے جلسے جلوسوں اور کانفرنسز میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینا ہوتا ہے۔