آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوا۔ جب کہ اکثر نالوں میں طغیانی آنے سے بارش کا پانی سڑکوں پر پھیل گیا۔ کئی نشیبی آبادیوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی میں بارش رحمت کے بجائے زحمت

9
گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کی روزہ مرہ کے استعمال کی چیزوں کو نقصان پہنچا اور اکثر تو دوبارہ استعمال کے قابل ہی نہیں رہیں۔

10
کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کے نکاس کی کارروائیوں میں فوجی اہل کاروں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔

11
لوگوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہر بارش کے بعد کراچی کو اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اس مسئلے کے مستقل حل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔