پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جمعرات کو سورج گرہن ہوا جو رواں سال کا آخری سورج گرہن تھا۔ اسے 'رنگ آف فائر' کا نام دیا گیا۔ دنیا کے متعدد ممالک میں عوام نے سورج گرہن کا نظارہ کیا۔
'رنگ آف فائر‘: سال 2019 کا آخری سورج گرہن

1
سورج گرہن پاکستان اور بھارت سمیت مشرقی یورپ، شمال اور مغربی آسٹریلیا، مشرقی افریقہ اور بحر اوقیانوس کے مختلف حصوں میں کیا گیا۔ زیر نظر تصویر اسلام آباد کی ہے۔ چاند، سورج کو کم ہی مواقع پر پوری طرح ڈھک لیتا ہے۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوا کہ چاند سورج اور زمین کے درمیان میں آگیا جس سے بننے والا ہالا انگوٹھی کی شکل اختیار کرگیا۔ اسی مناسبت سے اسے 'رنگ آف فائر' کا نام دیا گیا ہے۔

2
سورج یا چاند گرہن کو قریب سے دیکھنے کا شوق دنیا کے ہر ملک میں سالوں پرانا ہے۔ اسی لیے لوگ ماہرین کے منع کرنے کے باوجود مختلف طریقوں سے اسے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک طریقہ یہ بھی اختیار کیا جاتا ہے کہ لوگ ایکسرے فلم کے ذریعے گرہن کو دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ آنکھوں کی بینائی پر اس کا کوئی اثر نہ پڑے۔ اسلام آباد کی ایک رہائشی خاتون ایکسرے فلم کے ذریعے سورج گرہن کو دیکھ رہی ہیں۔

3
بھارت میں سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لئے لوگوں نے مختلف میدانی علاقوں اور گھروں کی چھتوں کا رخ کیا۔ تصویر میں کولکتہ کے رہائشی کچھ بچے گرہن کا نظارہ کررہے ہیں۔

4
جنوبی بھارت کی ریاست کیرالا میں دو بچوں نے سورج گرہن کا نظارہ اپنے موبائل کے ذریعے کیا۔