یورپی ملک البانیہ میں منگل کو شدید زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے سے جہاں ایک طرف شہریوں کا بھاری مالی نقصان ہوا وہیں کئی افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جب کہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔
البانیہ میں زلزلے سے تباہی، متعدد عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل

1
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب تین بجے کے بعد آیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

2
زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جب کہ سیکڑوں عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

3
اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 600 سے زائد زخمی ہیں۔

4
یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ عمارتوں کے ملبے میں کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔