بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر جمعے کی رات ایئرانڈیا کا ایک طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر دو ٹکڑے ہو گیا۔ طیارے میں 190 مسافر سوار تھے۔ پرواز دبئی سے آرہی تھی۔ بھارتی حکام کے مطابق حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
لینڈنگ کے دوران ایئر انڈیا کے طیارے کو حادثہ

5
بھارت میں 2010 کے بعد پیش آنے والا یہ سب سے بڑا فضائی حادثہ ہے۔ مئی 2010 میں دبئی سے بھارت کے شہر مینگلور آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں 158 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

6
کیرالا کا کالی کٹ ایئر پورٹ رن وے پہاڑی علاقے میں واقع ہے اور رن وے کے دونوں طرف سو فٹ سے زیادہ گہری کھائیاں ہیں۔

7
حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہیں سیکیورٹی اہلکار پیچھے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے۔

8
واقعے کے فوری بعد حکام حادثے کی جگہ پہنچ گئے۔ انہوں نے طیارے کا تفصیلی جائزہ لیا اور شواہد اکھٹے کیے۔