یوکرین کا ایک مسافر طیارہ بدھ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مسافر طیارہ بوئنگ 737 تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے اڑا تھا اور کچھ ہی فاصلے پر تہران کے جنوب مغربی علاقے پارند کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
یوکرین کا طیارہ ایران میں گر کر تباہ

5
جائے حادثہ پر موجود ریسکیو ٹیموں نے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ ایک جگہ اکھٹا کیا تاکہ تحیققات میں اس سے کچھ مدد مل سکے۔

6
ایرانکے سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے ہیں جن سے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد مل سکے گی۔

7
یوکرین ایئر لائن کی فلائٹ 752 کو تہران کے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح پانچ بج کر 15 منٹ پر اڑنا تھا جس کی آخری منزل یوکرین کے دارالحکومت کیو کا بورسپل انٹرنیشنل ایئر پورٹ تھا لیکن وہ منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

8
حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔